Tuesday, 6 February 2018

Zekar


Zekar



ذکر میں عافیت ہے .. ذکر میں خیر ہے.. ذکر میں غناء ہے.. ذکر میں پناہ ہے .. ذکر میں سکون ہے .. ذکر میں سکینت ہے ..

ذکر صبر آسان کر کے شکر کی توفیق دلواتا ہے .. ذکر میں لطافت ہے.. ذکر میں آسانی ہے.. ذکر میں حمد ہے .. ذکر میں

قرب یے.. ذکر میں رمز ــ راز ہے.. ذکر میں خود سپردگی ہے .. ذکر میں وسوسوں سے آزادی ہے.. ذکر میں محبت ہے ..

جو تم سے محبت کرتا ہے وہ تمہیں اپنا ذکر دیتا ہے.. اب تم ذکر کی کونسی سطح پر ہو یہ تمہاری حُب تمہاری چاہ پر منحصر

ہے.. ذکر میں محبت ہے تم اسی کے ذکر میں رہتے ہو جس سے محبت کرتے ہو .. پس یہاں تک کہ تم سراپا ذکر سراپا محبت

ہو جاتے ہو..!

No comments:

Post a Comment

سی سیکشن، پاکستان میں حاملہ خواتین کے ساتھ کھیلا جانے والا خطرناک کھیلcc

پاکستان کا ایک خطرناک کھیل جو پاکستان کی حاملہ خواتین کے ساتھ کھیلا جاتا ہے اور وہ کھیل یہ ہے کہ ہمارے ملک پاکستان میں پچھلے کچھ عرص...